پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے مشترکہ انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ گڈاپ ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث شمس اللہ عرف سیلے گروپ کے دو ملزمان، عبدالرحمان اور عمر، کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل بمعہ ایمونیشن اور دو موبائل فون برآمد ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 مریض صحتیابی کے بعد قرنطینہ سے فارغ
تفصیلات کے مطابق یہ ملزمان نیو سبزی منڈی کراچی آنے والے مزدوروں اور تاجروں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ گروہ کے سرغنہ شمس اللہ عرف سیلے اور اس کے ساتھی فرمان علی کو پہلے ہی رینجرز نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں کئی ایف آئی آرز درج ہیں۔
گرفتار ملزمان کو اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101، یا واٹس ایپ نمبر 10347900111 پر دیں۔ آپ کی شناخت کو مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔