اسلام آباد، 7 ستمبر: پاک بحریہ کے جنگی جہاز شمشیر اور ہیبت نے دو طرفہ مشق "نصل البحر” میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ ابو ظہبی پہنچنے پر جہازوں کا استقبال متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے سینئر حکام اور پاکستان کے دفاعی اتاشی نے کیا۔
حیدری پولیس کا گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی، 7.5 کلو گٹکا برآمد
مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز نے ڈپٹی کمانڈر یو اے ای نیوی، بریگیڈیئر عبداللہ فراج المحیری سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ ساتھ ہی مشق نصل البحر کے انعقاد کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔
دورے کے دوران معاون وزیر برائے سلامتی اور میری ٹائم افیئرز سلیم سعید الجابری، پاکستان کے سفیر، اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا دورہ کیا۔ پاک اور یو اے ای بحری افواج کے افسروں اور جوانوں نے بھی جہازوں اور بحری تنصیبات کے مشترکہ دورے اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
پاک بحریہ کے دونوں جہاز نصل البحر مشق میں حصہ لیں گے، جس کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو بڑھانا اور آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔