کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر حیدری پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک اہم کارروائی انجام دی۔ حیدری کے علاقے سے ملزم محمد عابد ولد محمد شمس کو گرفتار کیا گیا، جو گٹکا ماوا فروخت کرنے کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھا۔
قائد آباد میں ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پر چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 130 پڑیا گٹکا ماوا برآمد ہوا جس کا مجموعی وزن 7.5 کلوگرام ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 306/2024 نارکوٹکس ایکٹ کی دفعہ 4/8(1) کے تحت درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق، ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے جس میں پہلے درج کی گئی ایف آئی آر نمبر 13/2024 کے تحت بھی گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔