باتھ روم جانے سے پہلے بھی لوگ سوشل میڈیا پر سیلفی لگاتے ہیں، امر خان

معروف اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ اگرچہ آج کل کے دور میں سوشل میڈیا پیسے کمانے اور مداح بنانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے لیکن بہت سارے لوگ باتھ روم جانے سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر سیلفی لگاتے ہیں۔

سانحہ کارساز: فریقن کے درمیان سمجھوتہ، ملزمہ کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

امر خان حال ہی میں گپ شب میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ ایک جیسے کردار ادا کرنے کے بعد تھک جاتی ہیں، تب وہ لکھنے کا کام کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھی طالب علم رہی ہیں اور بچپن میں انہیں بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان بہت پسند تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں بولی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملے گا تو وہ راج کمار راؤ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی لیکن اگلے سال وہ کسی اور کے ساتھ بھی کام کرنا پسند کریں گی۔

امر خان نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر انہیں اپنی شخصیت کو ایک لفظ میں بیان کرنا پڑے تو وہ لفظ ”شعلہ“ کا انتخاب کریں گی لیکن حقیقی زندگی میں وہ انتہائی معصوم ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کرداروں میں جتنی معصوم نظر آتی ہیں، حقیقی زندگی میں وہ اس سے بھی زیادہ معصوم ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں امر خان نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب اداکاروں کے پاس بہت زیادہ مواقع ہیں اور اس وقت سوشل میڈیا پیسے کمانے اور مداح بنانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال اور اس کی کمائی کی وجہ سے اداکار پھر کام کرنا بھی کم کردیتے ہیں جب کہ انہیں اشتہارات بھی ملنے لگتے ہیں۔

امر خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو پیسے کمانے اور مداح بنانے کے لیے استعمال کرنے میں کوئی غلط بات یا برائی نہیں لیکن بعض خطرناک باتیں بھی ہونے لگی ہیں کہ لوگ باتھ روم جانے سے پہلے سوشل میڈیا پر سیلفی لگاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ ماں کی گود میں بیٹھ کر بھی ویڈیو بناتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ڈال دیتے ہیں، صرف باتھ روم کے کموڈ پر بیٹھنے کی سیلفی شیئر نہیں کرتے۔

 

 

امر خان نے کہا کہ آج کل یہ ٹرینڈ بھی چل پڑا ہے کہ مرد ٹک ٹاکرز اداکاراؤں کے قریب آتے ہیں اور ٹک ٹاک بنانے کی فرمائش کرتے ہیں، جس پر بھارتی گانے لگاکر ویڈیوز کو شیئر کردیا جاتا ہے۔

50 / 100

One thought on “باتھ روم جانے سے پہلے بھی لوگ سوشل میڈیا پر سیلفی لگاتے ہیں، امر خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!