یوم دفاع: لاہور میں مختلف وفود نے یادگار شہداء پر حاضری دی

لاہور کینٹ میں واقع شہداء قبرستان میں غازیان ڈوگرئی کی یادگار پر سالانہ سلامی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ یادگار 16 پنجاب رجمنٹ کے 106 شہداء کی علامت ہے، جنہوں نے 1965 کی جنگ میں اپنی جانیں قربان کر کے دھرتی ماں کی حرمت کا دفاع کیا۔

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاؤں اور قرآن خوانی کا انعقاد

تاجر اور صحافی برادری نے بھی غازیان ڈوگرئی کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں کی تنظیم ‘پاکستان جرنلسٹ فاؤنڈیشن’، ‘وائس آف پاکستان’، بزنس کمیونٹی کی تنظیم ففتھ پلر، اور اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے شہداء کے قبرستان میں حاضری دی۔

‘وائس آف پاکستان’ اور ‘پاکستان جرنلسٹ فاؤنڈیشن’ کے وفد کی قیادت سینئر صحافی اور اینکر پرسن ذولفقار راحت نے کی، جبکہ کاروباری طبقہ کی تنظیم ففتھ پلر کی قیادت معروف بزنس مین عابد بٹ نے کی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کی قیادت صدر آسٹریلیاپاکستان ایسوسی ایشن اقبال چودھری نے کی۔

 

 

وفود کے ارکان نے ملکی سالمیت اور سلامتی کے لیے افواج پاکستان کی بے مثال قربانیوں اور خدمات کو سراہا، اور کہا کہ کوئی بھی طاقت پاکستانی قوم اور افواج کے مضبوط رشتہ اور سچے جذبے کو شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ پاکستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، اور پوری قوم کو دفاع وطن کو یقینی بنانا ہے۔

55 / 100

One thought on “یوم دفاع: لاہور میں مختلف وفود نے یادگار شہداء پر حاضری دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!