تشکر نیوز: سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے یوم دفاع و شہداء پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں 6 ستمبر 1965 کے دن کو عسکری لحاظ سے قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن بھارت نے مکاری اور عیاری سے ارض پاکستان پر حملہ کیا، لیکن افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ملک سے محبت، اور جانثاری کے جذبے سے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔
نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں میں متحرک، صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات
انجینئر سید صلاح الدین احمد اور انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ 1965 میں دشمن کی جانب سے آزادی اور بقاء کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کے باوجود پاکستانی قوم مضبوط چٹان کی طرح ڈٹی رہی۔ انہوں نے قوم کے قومی ہیروز، مسلح افواج کے جوانوں، پائلٹوں، افسروں، اور سیلروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بے خوفی سے دشمن کا مقابلہ کیا اور وطن کے دفاع میں اپنی جان کی پرواہ نہیں کی۔
پیغام میں کہا گیا کہ 6 ستمبر ہر سال ہمیں شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو قوم کی امید اور فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بہادر شہداء کے خاندانوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو وطن پر قربان کر دیا۔
آخر میں، سی ای او اور سی او او نے قوم سے اپیل کی کہ جنگ ستمبر کے جذبے کو ہمیشہ تازہ رکھیں اور دفاعِ وطن کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔