کے الیکٹرک کے خلاف ایم کیو ایم کا بھرپور احتجاج، فاروق ستار کا سخت خطاب

تشکر نیوز:  کراچی میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر ایم کیو ایم کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے انیس قائمخانی اور ان کی ٹیم کو مثالی مظاہرے کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی مظاہرہ کراچی کے عوام کی مشکلات کو اجاگر کرنے کے لیے ہے، جو مسلسل 10 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔

یوم ِدفاع 6 ستمبر 2024 کے مو قع پر چیف آف دی نیول اسٹاف کا پیغام

فاروق ستار نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو یزیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی جو وفاق اور صوبے کو 90 فیصد ٹیکس دیتا ہے، اس کے شہریوں کو مسلسل بجلی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز واپس لیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے کئی بار کے الیکٹرک انتظامیہ سے بات چیت کی، لیکن مسائل حل نہ ہو سکے۔ فاروق ستار نے خبردار کیا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو لاکھوں صارفین کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کریں گے۔

 

 

انہوں نے کراچی کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر حکومت اور کے الیکٹرک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ کراچی کے ساتھ ہونے والی اس زیادتی کو فوری روکا جائے۔

66 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!