تشکر نیوز: کیماڑی ضلع میں تھانہ موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون منشیات فروش کو لکی چورنگی کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، ملزمہ فوزیہ کے قبضے سے 4800 گرام چرس برآمد کی گئی جو بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔
سندھ میں مصنوعی منشیات کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
ملزمہ پسنجر بس کے ذریعے کراچی پہنچی اور اس کے ہینڈ بیگ سے چرس کے چار پیکٹ برآمد ہوئے۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔ ملزمہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔