وزیر اعلیٰ بلوچستان کی آئی جی پولیس سے ملاقات: دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت

تشکرنیوز: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نئے تعینات آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ دہشت گردی، اغواء برائے تاوان، رہزنی، اور اسٹریٹ کرائمز کے خلاف فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ میں ڈیجیٹل اصلاحات پر جائزہ اجلاس، تربیتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار

وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ اغواء برائے تاوان اور قبضہ مافیا کو بلا امتیاز قانون کے دائرے میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی پروفائلنگ کو اپ ڈیٹ کر کے تمام تھانوں کے مابین فوری رابطہ کاری کو فعال کیا جائے تاکہ جرائم پر مؤثر قابو پایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس کے تربیتی کورسز کو حالات حاضرہ سے ہم آہنگ کرنے اور تفتیش کے عمل کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے عمل کو بہتر بنا کر دہشت گردی اور جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ میں ڈیجیٹل اصلاحات پر جائزہ اجلاس، تربیتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پولیس کو مطلوب تمام وسائل فراہم کرے گی، لیکن پولیس کی کارکردگی کا مستقل جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے سی ٹی ڈی کے متحرک کردار کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اس ادارے کو مزید فعال بنانے کے لیے وسائل فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔

57 / 100

One thought on “وزیر اعلیٰ بلوچستان کی آئی جی پولیس سے ملاقات: دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!