گارڈن ویسٹ میں کنویں میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد پھنس گئے، ریسکیو کارروائیاں جاری

تشکرنیوز:  گارڈن ویسٹ کے علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب کنویں میں 2 بچوں سمیت 3 افراد گرگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، کنویں میں گرنے والے بچوں کی عمریں 8 اور 12 سال ہیں، جن کی شناخت بدر اور طلحہ کے نام سے ہوئی ہے۔

گڈانی میں ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی، 5 افراد محفوظ

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ ایک نوجوان بھی کنویں میں اترا، جس کے بعد وہ بھی پھنس گیا۔ حادثے کے وقت بچے کھیل کے دوران کنویں پر رکھے ڈھکن پر اچھل رہے تھے، جس کی وجہ سے ڈھکن ٹوٹ گیا اور بچے کنویں میں گرگئے۔

ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ چکے ہیں اور کنویں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم، کنویں کی تنگ چوڑائی کی وجہ سے ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ریسکیو کے لیے جانے والے ایک اہلکار بھی کنویں میں پھنس گیا تھا، لیکن اسے بحفاظت نکال لیا گیا۔

 

 

علاقہ مکینوں نے بچے کو نکالنے کے لیے ایک پلمبر کو بلایا، لیکن پلمبر کی کوششوں کے دوران رسی ٹوٹ گئی، جس سے مزید مشکلات پیش آئیں۔ ریسکیو ٹیمیں بچے اور نوجوان کو جلد از جلد محفوظ طریقے سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

58 / 100

One thought on “گارڈن ویسٹ میں کنویں میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد پھنس گئے، ریسکیو کارروائیاں جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!