کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، بلوچستان سے منشیات کی بڑی کھیپ کراچی پہنچانے کی کوشش ناکام

تشکر نیوز:  ضلع کیماڑی کے تھانہ موچکو پولیس نے بلوچستان سے کراچی منشیات کی ترسیل کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے عتیق الرحمان ولد اکبر نامی منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1260 گرام وزنی ویڈ نامی منشیات کے دو ڈبے برآمد ہوئے ہیں۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو نے چوکی انچارج موچکو اے ایس آئی انیس الرحمان اور اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ برآمد شدہ ویڈ نہ صرف انتہائی مہنگی ہے بلکہ اسے انتہائی مہلک منشیات بھی قرار دیا گیا ہے۔

 

 

پولیس نے ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ کیماڑی پولیس کی اس کامیاب کارروائی سے شہر میں منشیات کے نیٹ ورک کو ایک بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

57 / 100

One thought on “کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، بلوچستان سے منشیات کی بڑی کھیپ کراچی پہنچانے کی کوشش ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!