بڑے عوامی اجتماع کے انعقاد کی صلاحیت نہ ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بنائی جانے والی پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کا عوامی جلسہ 15 ستمبر کے بجائے 22 ستمبر کو کرنے کا اعلان کردیا۔
تشکر اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے جنرل سیکریٹری حماد اطہر نے اعلان کیا کہ پارٹی نے 22 ستمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ (اقبال پارک) میں ہونے والے جلسے کے لیے نئے سرے سے درخواست جمع کرائی ہے۔
دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش مشکلات کا شکار، 26 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب خان نے تین صفحات پر مشتمل درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سے 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر بڑے سیاسی اجتماع کے لیے این او سی مانگا گیا تھا۔
22 اگست کے پی ٹی آئی کے جلسے ملتوی ہونے پر پارٹی رہنماؤں کے درمیان مختلف خیالات موجود ہیں، تاہم پی ٹی آئی کو اپنے جلسوں میں بڑی تعداد میں عوام کو جمع نہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔
حماد اظہر نے ’ایکس‘ پر بتایا کہ لاہور میں 22 ستمبر کو عوامی جلسے کے لیے نئے سرے سے ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے، جبکہ پی ٹی آئی زیادہ تر توجہ 8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے کو دےگی۔
صوبائی جنرل سیکریٹری حماد اظہر نے مزید بتایا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر پی ٹی آئی ایک بڑی مذہبی تقریب بھی منعقد کرے گی۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے دوسری مرتبہ بھی عوامی جلسہ منعقد نہ کرنے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ کچھ (ن) لیگی رہنماؤں نے کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کو ملتوی کر کے اپنی ہیٹ ٹرک پوری کر سکتی ہے۔