...

حکومت نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی تصدیق کردی، 2369 یو آر ایل اور 183 موبائل ایپلیکیشنز بلاک

تشکر نیوز:  حکومت نے انٹرنیٹ پر موجود مواد کی مینجمنٹ کے لیے ایک جدید ویب مانیٹرنگ سسٹم (WMS) کی تنصیب کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر اس سسٹم کی تنصیب سے آگاہ کیا، جس کا مقصد غیر قانونی مواد کی تشہیر کرنے والی ویب سائٹس اور شہریوں کا ذاتی ڈیٹا پبلک کرنے والی ایپلیکیشنز کی بلاکنگ ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے اس سسٹم کے ذریعے اب تک 2369 یو آر ایل اور 183 موبائل ایپلیکیشنز بلاک کر دی ہیں۔ ڈبلیو ایم ایس کی اپ گریڈیشن کے بعد پی ٹی اے مواد بلاکنگ کے معاملے میں خود مختار ہو چکا ہے اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث آئی ڈیز کی نشاندہی بھی جاری ہے۔

 

 

کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، اس جدید ڈیپ پیکٹ انسپیکشن (DPI) سسٹم نے انٹرنیٹ پر فحش اور نفرت انگیز مواد کے خلاف ایک مؤثر حکمت عملی فراہم کی ہے۔ اس نظام کے ذریعے قومی سلامتی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے مواد کی تشہیر پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کیا جا رہا ہے۔

58 / 100

One thought on “حکومت نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی تصدیق کردی، 2369 یو آر ایل اور 183 موبائل ایپلیکیشنز بلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.