تشکر نیوز: کراچی میں ڈیپ ڈپریشن کے باعث تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ڈیپ ڈپریشن کا مرکز بحیرہ عرب میں داخل ہو رہا ہے اور کراچی کے جنوب مشرق سے 190 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
پاکستان میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر پروپیگینڈا اور حقیقتوں کا پردہ فاش
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں ہواؤں کے جھکڑ 40 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہے ہیں، جبکہ ائیرپورٹ اور اطراف میں ہواؤں کی رفتار 20 سے 29 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ رہی ہے۔
دوسری جانب، ریسکیو حکام نے اطلاع دی ہے کہ گلشن اقبال بلاک 17 میں تیز ہواؤں کے باعث ایک درخت گر گیا، جس کے ساتھ بجلی کا کھمبا بھی گر گیا۔ اس واقعے کے نتیجے میں سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔