گلشنِ اقبال میں موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد

ایسٹ، تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے محمد رضوان ولد عبدالقادر کو گرفتار کیا۔

تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کی جنگ میں اے این ایف کی بڑی کامیابی، انسانی حقوق کی آڑ میں منشیات فروشی میں ملوث گروہ بے نقاب

گرفتار ملزم کے قبضے سے وہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی جو کہ تھانہ گلشنِ اقبال کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔ اس واقعے کی ایف آئی آر الزام نمبر 528/2024 بجرم دفعہ 381A تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ گلشنِ اقبال میں درج کی گئی تھی۔

 

 

ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزم پہلے بھی مقدمہ الزام نمبر 436/2022 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ گلستانِ جوہر سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

62 / 100

One thought on “گلشنِ اقبال میں موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!