ڈی جی ایف آئی اے کی زیر صدارت کراچی میں اہم اجلاس، حیدر آباد زون اور سائبر کرائم ونگ کی کارکردگی کا جائزہ

تشکر نیوز:  ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے اپنے کراچی دورے کے دوران ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ، ڈائریکٹر حیدر آباد زون، اور سرکل انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے کو سائبر کرائم ونگ کراچی زون اور حیدرآباد زون کی کارکردگی پر مبنی جامع رپورٹ پیش کی گئی۔

نیو کراچی ٹاؤن کے کمشنر ایاز بلوچ کا دوران بارش مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ

اجلاس میں حوالہ ہنڈی، بجلی چوری، جعلی ادویات، انسانی سمگلنگ، اور سائبر کرائمز کے خلاف جاری کاروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ اور ممنوعہ ادویات کی تیاری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

احمد اسحاق جہانگیر نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورکس اور اشتہاری ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کے خلاف سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے جعلی ادویات اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے ڈی جی ایف آئی اے نے جامع حکمت عملی اپنانے پر زور دیا اور بچوں کی آن لائن جنسی ہراسگی کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ خصوصی یونٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جعل ساز عناصر نت نئے طریقوں سے شہریوں کو آن لائن نشانہ بنا رہے ہیں، اور شہریوں کو سائبر کرائمز سے محفوظ رکھنا ایف آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ڈیٹا کے حصول کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کیے جائیں۔ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

 

 

احمد اسحاق جہانگیر نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے اور زیر التوا انکوائریوں اور مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسران بروقت اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنائیں اور ان کی کارکردگی جانچنے کے لیے ماہانہ میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔ غفلت یا شکایت کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف مثالی کارروائی کی جائے گی۔

61 / 100

One thought on “ڈی جی ایف آئی اے کی زیر صدارت کراچی میں اہم اجلاس، حیدر آباد زون اور سائبر کرائم ونگ کی کارکردگی کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!