کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، کئی علاقوں میں بجلی غائب

تشکر نیوز:  شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، معمار اور قریبی علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے، جبکہ بہادرآباد، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس اور اطراف میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

فاروق ستار کا کرکٹ بورڈ کی نجکاری کا مطالبہ

بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔ کورنگی، لانڈھی، قیوم آباد، ڈیفنس، کلفٹن اور ان کے اطراف کے علاقوں میں بھی تیز بارش نے شہریوں کو متاثر کیا ہے۔

 

 

بارش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

55 / 100

One thought on “کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، کئی علاقوں میں بجلی غائب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!