منی لانڈرنگ کیس: عدالتی احکامات پر مونس الہی کا شناختی کارڈ بلاک

عدالتی حکم پر منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا۔

برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات کا کیس: لاہور کی عدالت نے فرحان آصف کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا

ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور کے مطابق عدالتی احکامات پرمونس الہی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا اور ان کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیاگیا۔

مزید بتایا کہ مونس الہٰی کے ساتھ 6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کیا گیا ہے، جن میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عدالت نے ان ملزمان کے خلاف جو بھی احکامات دے گی ان پر عمل درآمد ہوگا۔

واضح رہے کہ عدالت نے 22 اگست کو مونس الہی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

13 جولائی کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے، سابق وفاقی وزیر مونس الہی سمیت دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ مقدمے مونس الہی سمیت دیگر 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

ایف آئی اے نے مونس الہی سمیت 9 ملزمان کے خلاف پیش کیے گئے تھے، جس میں سابق وفاقی وزیر سمیت 6ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ سال 6 جون کو ایف آئی اے نے مونس الٰہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کروایا تھا، ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الہٰی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی اور کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے۔

 

 

مقدمے میں درج کیا گیا تھا کہ مونس الہٰی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کی اور فرنٹ مین کے ذریعے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرائیں۔

55 / 100

One thought on “منی لانڈرنگ کیس: عدالتی احکامات پر مونس الہی کا شناختی کارڈ بلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!