...

نارووال: 11 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع نارووال میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیو وائرس نے بلوچستان کی 2 سالہ بچی کی جان لے لی

تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک اوباش نوجوان نے 11 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شکرگڑھ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ایف آئی آر کا اندراج کرلیا ہے جب کہ پولیس نے میڈیکل لیگل کارروائی کے لیے متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی سے اس کی حویلی کے اندر گھس کر زیادتی کی گئی۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہے جب کہ متاثرہ خاندان نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

متعلقہ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) نے کہا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جاے گا۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.