بلوچستان کے ضلع خاران میں ایک 23 ماہ کی بچی کی وفات کے ایک روز بعد اس میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے رواں سال اب تک ملک بھر میں پولیو وائرس کے 15 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری، چیئرمین پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں
تشکر اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 8 اضلاع ڈیرہ بگٹی، چمن، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، جھل مگسی، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور خاران سے پولیو وائرس کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت کے حکام نے بتایا کہ پولیو وائرس کی مریضہ بچی تحصیل خاران کی یونین کانسل ساؤتھ سٹی اے کی رہائشی تھی جو کہ 19 اگست کو کوئٹہ کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئی تھی۔
حکام نے مزید بتایا کہ بچی کے والدین کے مطابق 31 جولائی کو مریضہ نے شدید بخار، نچلے دھڑ اور گردن کے پٹھوں میں فالج کی شکایت تھی۔
فیملی کی جانب سے بچی کا پانچ روز تک گھر ہی میں علاج کیا جا رہا تھا، تاہم 4 اگست کو اسے مقامی صحت کے مرکز لے جایا گیا۔
تاہم تین دن بعد 7 اگست کو بچی کو نجی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں بچی میں پولیو وائرس کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
اسی دن کیس کی تحقیق کر کے بچی کے ٹیسٹ کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت بھجوا دیے گئے تھے، مریضہ کو انٹرمسکیولر انجیکشن لگانے کے شواہد بھی نہیں ملے، واضح رہے ٹرانس مسکیولر انجیکشن پیرالائز ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر بازو میں انجیکشن لگایا جاتا ہے۔
دوسری جانب پولیو وائرس کا شکار بچی کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، جبکہ حکام نے بتایا کہ بچی 19 اگست کو انتقال کرگئی تھی۔