اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن نے اورنگی ٹاؤن کی سرسید کالونی میں وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتار شدہ ملزمان میں عثمان شامل ہے، جو 2019 سے کراچی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔ اس کے خلاف سابقہ ریکارڈ موجود ہے۔
عثمان اور اس کے ساتھی ارسلان کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور ان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔