نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں گٹکا ماوا اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کامیاب کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک رہائشی مکان میں چھاپہ مار کر گٹکا ماوا تیار کرنے کا کارخانہ بے نقاب کر دیا۔ کارروائی سیکٹر 11/F کے مکان نمبر 127/02 میں کی گئی، جہاں ملزمان خفیہ طور پر گٹکا ماوا تیار کرکے فروخت کر رہے تھے۔

این سی بی انٹرپول پاکستان کی سنگین جرائم میں مطلوب 73 ملزمان کی گرفتاری، یو اے ای اور سعودی عرب سے بڑی تعداد میں ملزمان گرفتار

چھاپے کے دوران 150 تیار شدہ گٹکا ماوا کی پڑیاں، 24 کلوگرام خشک چھالیہ، 5 کلوگرام تیار شدہ چونا، 2 کلو کھٹا، 3 کلو تمباکو اور خالی ریپرز برآمد ہوئے۔ ملزمان شبیر، عابد، اور بلال عرف آصف کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

ایک دوسری کارروائی میں، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان، ندیم اور فدا حسین کو گرفتار کیا۔ ندیم کے قبضے سے 105 گرام آئس اور فدا حسین کے قبضے سے 12 بور ریپیٹر بمعہ دو کارتوس برآمد ہوئے۔ ان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 

 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے کارروائیوں کی تصدیق کی۔

58 / 100

One thought on “نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں گٹکا ماوا اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کامیاب کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!