ضلعی انتظامیہ وسطی نے اتوار کے روز لیاری ندی کے کنارے تعمیر کردہ غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو منہدم کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس ہائیڈرنٹ میں چار بڑے جنریٹرز نصب تھے جو چوبیس گھنٹے زیر زمین پانی نکال کر صنعتی علاقوں کو فراہم کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار سومرو نے کارروائی کے بعد کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیش کی۔
ایسٹ پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، ساتھی ملزم فرار
رپورٹ کے مطابق، ہائیڈرنٹ کا مالک دعویٰ کر رہا ہے کہ اس نے واٹر بورڈ کا چالان ادا کیا ہے، تاہم دریا کے کنارے کسی بھی قسم کی تعمیر سرکاری زمین پر تجاوزات کے زمرے میں آتی ہے اور غیر قانونی ہے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کو مزید سخت کیا جائے اور اسے مستقل جاری رکھا جائے۔