وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی قرضے لینے کے بجائے پاکستان کو سرمایہ کاری کی منزل بنانا پڑے گا۔
ایشین مکس مارشل آرٹس چیمپیئن شپ کا آغاز کل سے لاہور میں ہوگا
تشکر نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے متعلق تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے عالمی اعتماد بڑھے گا اور بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی ویلیو بھی بہتر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب عالمی بانڈز مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی تیاری کر رہا ہے، امید ہے کہ پاکستان الیکٹرک گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بن سکے گا۔
محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ غیر ملکی قرضے لینے کے بجائے پاکستان کو سرمایہ کاری کی منزل بنانا پڑے گا۔