لاہور میں پاک فوج کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد

تشکرنیوز: لاہور کے نواحی علاقے چٹیاں والا میں پاک فوج کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد دیہاتیوں کو آنکھوں کے معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ اس کیمپ میں تقریباً 500 مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔

انٹرنیٹ سروس میں خلل سے ملک بھر میں پریشانی، عدالتوں میں درخواستیں دائر

سی ایم ایچ لاہور کے ماہرین امراض چشم سمیت متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف صبح سے شام تک مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرتے رہے۔ کیمپ میں جدید آلات کی مدد سے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ مریضوں کو مفت ادویات اور غذائی سپلیمنٹس بھی فراہم کیے گئے۔

مزید برآں، مقامی افراد کو آنکھوں کے امراض اور عمومی صحت سے متعلق آگاہی لیکچرز دیے گئے، جس سے دیہی علاقوں کے سینکڑوں افراد نے فائدہ اٹھایا۔

 

 

علاقے کے عوام نے پاک فوج کی جانب سے عوامی بہبود کے لیے کیے گئے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

61 / 100

One thought on “لاہور میں پاک فوج کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!