سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 77 ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

تشکر نیوز:  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ہیڈ کوارٹر) کراچی میں 14 اگست کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔

کراچی واٹر کارپوریشن میں 77 ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی، مزدور رہنما اور پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، معروف صنعتکار دانش خان، اور ایس بی سی اے کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، افسران، اور ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

پاکستان کی 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ایس بی سی اے کے دفتر میں 60 فٹ طویل پرچم کو ہوا میں بلند کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام شرکاء کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔

 

 

تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ اور ملی نغمے بینڈ کی دھن پر پیش کیے گئے، جس سے شرکاء کے جذبہ حب الوطنی کو مزید تقویت ملی۔ تقریب میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین، افسران، اور ڈائریکٹرز سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔

64 / 100

One thought on “سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 77 ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!