کراچی واٹر کارپوریشن میں 77 ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

تشکر نیوز:  وطنِ عزیز پاکستان کے 77 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر ایم ڈی سیکریٹریٹ واٹر کارپوریشن میں قومی پرچم کشائی کی پرشکوہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان تھے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی پروقار تقریب

تقریب کا آغاز قاری عتیق الرحمان کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نعت پیش کی گئی۔ تقریب کے آغاز میں قومی پرچم کشائی کی گئی، جس کے بعد ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور قومی ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔

سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن بھی پورے ملک کی طرح بابرکت اور عظیم دن منانے میں پیش پیش ہے۔ اس موقع پر انہوں نے افواجِ پاکستان کے تمام شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے وطن کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن شہریوں کو فراہمی و نکاسی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک نئے جذبے کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے واٹر کارپوریشن کی نئی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی بہتری کے لیے گزشتہ ایک سال کی عوامی خدمات کو سراہا اور کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں بھی واٹر کارپوریشن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہیں، جو ہماری بڑی کامیابی ہے۔

سی ای او واٹر کارپوریشن نے شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا، جس کا بنیادی مقصد ماحول کو بہتر بنانا اور آلودگی کو کم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو سرسبز و شاداب اور زیادہ پائیدار شہر بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تقریب میں واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سمیت افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے زوردار نعرے لگائے۔

 

 

 

57 / 100

One thought on “کراچی واٹر کارپوریشن میں 77 ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!