...

گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں میں رنگ گیا، ڈوڈل تبدیل

تشکر نیوز: پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے پاکستانیوں کی خوشیوں میں شامل ہوتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔ گوگل کا یہ ڈوڈل یومِ آزادی کی مناسبت سے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں سبز ہلالی پرچم، پاکستانی آم، اور رنگین ٹرک آرٹ کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

مزار اقبال پر پاک فوج کے دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھال لیے

گوگل کا یہ ڈوڈل اس بات کا عکاس ہے کہ کمپنی اہم دنوں اور شخصیات کے مواقع پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی ہے۔ آج کے دن، جب کوئی بھی گوگل کو کھولے گا، تو اسے اس خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے یومِ آزادی کی خوشیوں کا احساس ہوگا۔ ڈوڈل پر کلک کرنے سے یہ گوگل کے مین پیج پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 

پاکستان میں اس وقت آم کا سیزن جاری ہے اور دنیا بھر میں پاکستانی آموں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی، پاکستان کا ٹرک آرٹ بھی بین الاقوامی سطح پر اپنی رنگین اور دلکش تصاویر کے لیے معروف ہے۔ گوگل کے اس ڈوڈل نے ان دونوں پہلوؤں کو یومِ آزادی کے موقع پر خوبصورتی سے اجاگر کیا ہے۔

55 / 100

One thought on “گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں میں رنگ گیا، ڈوڈل تبدیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.