تشکر نیوز: یوم آزادی کے موقع پر میں آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ لمحہ جہاں خوشی منانے کا ہے، وہیں ہمیں اللہ کا شکر بھی ادا کرنا چاہیے کہ اُس نے ہمیں پاکستان کی صورت میں آزادی کی عظیم نعمت عطا کی۔ ہمیں طاقت اور حوصلہ دیا کہ ہم نہ صرف اس ملک کا دفاع کر سکیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک کامیاب اور عظیم مثال قائم کر سکیں۔
اداکارہ نمرہ خان کا پولیس سے رابطہ، اغوا کی کوشش کا معاملہ زیر غور
پاکستان کا قیام محض ایک جغرافیائی خطہ حاصل کرنے کے لیے نہیں تھا بلکہ ایک ایسی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے تھا جہاں اسلام کے سنہری اصولوں کی بنیاد پر معاشرہ امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے لوگوں کو آزادی اور تحفظ فراہم کر سکے۔
یہ ملک علامہ اقبال کی مدبرانہ سوچ، قائداعظم کی عظیم قیادت اور برصغیر کے مسلمانوں کی بے لوث قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ہمارے بزرگوں نے اس کے قیام کے لیے بے شمار مشکلات اور قربانیاں برداشت کیں۔ آج ہم تحریک پاکستان کے قائدین، کارکنان اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ہمارے اجداد کی طرح، ہم نے بھی اپنے ارتقائی دور میں خاص طور پر حالیہ چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کیا۔ پاک فوج اور قوم کے باہمی اعتماد نے ہمیں ہر مشکل میں مضبوط بن کر ابھرنے کا حوصلہ دیا ہے۔
یاد رکھیں کہ نااتفاقی اور انتشار ملک کو کمزور کر دیتے ہیں۔ قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششیں پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی منفی قوت اس اعتماد کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابیاں اور قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم کسی بھی صورت اپنی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ اللہ کے فضل سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور ہم اپنے دشمنوں کے خلاف ہمیشہ تیار ہیں۔
افغانستان کے حوالے سے، ہم برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں اور انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ فتنہ الخوارج کو ختم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔
آزادی اظہار رائے کے حق کے باوجود، ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان نفاق پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی اور ایسے عناصر کو رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔