وزیر دفاع کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، نیول چیف سے ملاقات میں بحری سیکیورٹی اور منصوبوں پر تبادلہ خیال

تشکر نیوز:  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے آج نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران پیچیدہ علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی میں گیس کی عارضی بندش: سوئی سدرن نے 20 گھنٹوں کے لئے سپلائی روک دی

نیول چیف نے وزیر دفاع کو موجودہ میری ٹائم چیلنجز، ان کے حل کے لیے پاک بحریہ کی منصوبہ بندی، اور آپریشنل استعداد کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر دفاع کو پاک بحریہ کے مستقبل کے منصوبوں اور ملک کے ناقابل تسخیر سمندری دفاع کو یقینی بنانے کے لیے حال ہی میں شامل کیے گئے جدید ترین پلیٹ فارمز اور آلات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

 

 

وزیر دفاع نے پاکستان کی بحری مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ کی اہمیت کو سراہا اور جدید جنگی بحری جہازوں اور جاری منصوبوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے پاکستان بحریہ کو کم وسائل کے باوجود جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ خواجہ محمد آصف نے یقین دلایا کہ ان کی وزارت موجودہ اقتصادی مشکلات کے باوجود پاک بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

55 / 100

One thought on “وزیر دفاع کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، نیول چیف سے ملاقات میں بحری سیکیورٹی اور منصوبوں پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!