28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب

تشکر نیوز:  رائل پام گالف کلب کے احمد بیگ نے 28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔ مرگلہ گرینز گالف کلب کے محمد شبیر پروفیشنل کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر رہے۔ یہ چار روزہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کا اقلیتوں کے عالمی دن پر قائد اعظم کے مزار پر حاضری، پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمات کا اعتراف

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان نیوی، کراچی گالف کلب اسٹاف، اور منتظمین کی انتھک کوششوں کی تعریف کی اور فاتحین کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کھیل کے اعلیٰ معیار کی بھی تعریف کی جو گالف کے شرکاء کے لیے دلچسپ اور معیاری تفریح ثابت ہوئی۔ ایڈمرل نے گالف کے کھیل اور چیمپئن شپ کے انعقاد میں معاونت کرنے والے اسپانسرز اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مقابلے مختلف کیٹیگریز میں منعقد ہوئے، جن میں پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز، جونیئر پروفیشنلز، ایمیچرز، سینئر ایمیچرز، ویٹرنز، لیڈیز، اور جونیئر شامل تھے۔ پروفیشنلز کی کیٹیگری میں احمد بیگ نے کامیابی حاصل کی جبکہ محمد شبیر دوسرے نمبر پر رہے۔ محمد طارق نے سینئر پروفیشنل کیٹیگری کا ٹائٹل جیتا، اور ماسٹر محمد اشس نے جونیئر پرو کیٹیگری میں چیمپئن قرار پائے۔ امیچرز کیٹیگری میں عمر خالد نے مجموعی فاتح کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ محمد ضیاء حئی نے نیٹ ونر کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ محمد قاسم کو ‘ہول ان ون’ اسکور کرنے پر ٹویوٹا فارچیونر کا خصوصی انعام دیا گیا۔

 

 

اس شاندار تقریب میں ملک بھر سے 600 سے زائد گالفرز نے شرکت کی۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں معززین، اسپانسرز، میڈیا نمائندگان، اور تجربہ کار گالفرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

63 / 100

One thought on “28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!