ارشد ندیم کے لیے اب تک کون کون سے انعامات کا اعلان کیا جا چکا ہے؟

تشکر نیوز: اولمپکس میں 32 برس بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو حکومتی اور شوبز کی معروف شخصیات کی جانب سے بڑے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی میں غیرت کے نام پر فائرنگ: بہنوئی نے سالی اور اس کے کرایے دار کو قتل کر دیا

ارشد ندیم نے نہ صرف 32 برس بعد پاکستان کے لیے اولمپکس میں تمغہ جیتا ہے بلکہ انہوں نے اولمپکس کی 118 برس پرانی تاریخ میں سب سے طویل فاصلے تک جیولین پھینک کر نئی تاریخ بھی رقم کی ہے۔

اس شاندار کامیابی پر وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت سندھ نے پانچ کروڑ روپے جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ارشد ندیم کے لیے 20 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ارشد ندیم ایتھلیٹکس اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا جبکہ وزیراعلٰی پنجاب نے ارشد ندیم کے نام سے منسوب سپورٹس سٹی قائم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ کرکٹر احمد شہزاد اور معروف گلوکار علی ظفر نے ارشد ندیم کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے بھی ارشد ندیم کو 50 ہزار امریکی ڈالر بطور انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی قرارداد بھی منظور کر لی ہے۔

55 / 100

One thought on “ارشد ندیم کے لیے اب تک کون کون سے انعامات کا اعلان کیا جا چکا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!