ضلع کیماڑی پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث کاشف سندھی گروپ کا شوٹر پولیس مقابلے میں ہلاک

تشکر نیوز: ضلع کیماڑی میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے لیاری گینگ وار کے کاشف سندھی گروپ کا ایک اہم شوٹر پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

رات کے وقت ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ پرانا گولیمار لیاری ایکسپریس وے کے قریب کاشف سندھی گروپ کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا۔ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر کاشف سندھی گروپ کے کارندوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں عادل سندھی ولد نور حسن نامی ایک ملزم ہلاک ہوا۔ ہلاک شدہ ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور ایمونیشن برآمد ہوئے۔ عادل سندھی کاشف سندھی گروپ کا اہم شوٹر تھا جو قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ملزم نے 24 اگست 2023 کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پرانا گولیمار گھاس والی گلی میں پولیس پارٹی کو ٹارگٹ کیا تھا، جس کے نتیجے میں تھانہ پاک کالونی کے کانسٹیبل عادل شہید ہو گئے تھے۔ اس واقعے کا مقدمہ 243/2023 بجرم دفعہ 353/186/324302/34 ت پ R/w7ATA تھانہ پاک کالونی میں درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں ملوث ایک اور ملزم عمران عرف ٹیڈی 25 اگست 2023 کو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے، جس کا مقدمہ 244/2023 بجرم دفعہ 253/186/324/34 ت پ تھانہ پاک کالونی میں درج ہے۔

ہلاک شدہ اور فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 364/2024 بجرم دفعہ 353/324/186 ت پ اور مقدمہ الزام نمبر 365/2024 بجرم 23(I)A درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

پولیس اہلکاروں کی شہادت ہمارے لئے فخر ہے، ان کا خون ضائع نہیں جانے دیا جائے گا، اور ہم اپنے شہداء کے قاتلوں کا ہر ممکن پیچھا کریں گے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

51 / 100

One thought on “ضلع کیماڑی پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث کاشف سندھی گروپ کا شوٹر پولیس مقابلے میں ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!