پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کراچی کے سعدی ٹاؤن میں مشترکہ چھاپہ مارا۔
پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں نے مالی سال 2024 میں سب سے زیادہ منافع بیرون ملک بھیجا
اس کارروائی کے دوران، متعدد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم غنی خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے سات موبائل فونز اور ایک پستول پاؤچ برآمد ہوا۔
غنی خان نے سعدی ٹاؤن میں واقع ڈاکٹر محمد علی لارِک کلینک پر ڈکیتی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم 13 مارچ کو ایک ڈکیتی کے دوران پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں زخمی ہو کر فرار ہو گیا تھا۔
غنی خان ایک عادی مجرم ہے اور پولیس کے ریکارڈ میں متعدد ایف آئی آرز میں مطلوب تھا۔ ملزم کو مسروقہ سامان کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔