میئر کراچی کی ہدایت پر پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی، 50 غیر قانونی کنکشنز منقطع

تشکر نیوز:  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ایچ ٹی ایم ڈویژن نے سعید اللہ گوٹھ بلدیا ٹاؤن میں پانی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 50 غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، بلدیا ٹاؤن کو پانی فراہم کرنے والی 33 انچ ڈایا کی لائن میں غیر قانونی کنکشنز نصب تھے اور وہاں موجود لیکیجز بھی بند کر دی گئی ہیں۔ لیکیجز کی مرمت کے بعد بلدیا ٹاؤن میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتری متوقع ہے۔

پاکستان رینجرز اور پولیس کا کراچی میں ڈکیتوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 3 ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ 16 جولائی کو بھی ایچ ٹی ایم ڈویژن نے اتحاد ٹاؤن کٹو گوٹھ میں پانی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانی چوری کے لیے بنائے گئے تالاب کو مسمار کر دیا تھا۔ پانی چور مشتاق عرف پپو کالا اور عامر بلدیا کی 33 انچ پانی کی لائن کو پنکچر کر کے تالاب میں پانی جمع کرتے تھے۔ واٹر کارپوریشن نے ان عناصر کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے اور مامر نامی ملزم پولیس کی حراست میں ہے۔ ترجمان کے مطابق، میئر کراچی کی ہدایت پر پانی چوری کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے

 

 

 

 

64 / 100

One thought on “میئر کراچی کی ہدایت پر پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی، 50 غیر قانونی کنکشنز منقطع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!