تشکر نیوز: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اتوار کو یوتھ کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ مصطفیٰ کمال کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے وقت اگر جامعہ علی گڑھ کے نوجوان نہ ہوتے تو پاکستان نہ بنتا، پاکستان اسی وجہ سے بنا کہ نوجوانوں نے قائداعظم کا ساتھ دیا۔
خالصتان ریفرنڈم کیلئے کیلگری میں ووٹنگ 28 جولائی کو ہو گی : ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اتوار کو یوتھ کنونشن منعقد کر رہے ہیں، مجھے یقین ہے ایم کیو ایم کا یہ بڑا اقدام ہے، کل 28 جولائی بروز اتوار شام 5 بجے ایکسپو سینٹر میں اس تقریب کا انعقاد ہوگا، کل کے بعد اس ملک کی معیشت بدل جائے گی، کل نئی تاریخ رقم ہوگی۔
فاروق ستار نے کہا کہ نوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے تو پاکستان چلے گا، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، ایم کیو ایم کا یہ اقدام پاکستان کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، پاکستان اب نوجوان سنبھالیں گے، آپ جو بھی زبان بولتے ہیں یہ ایونٹ آپ کا ہے۔
مصطفیٰ کمال
اس موقع پر متحدہ رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اس ایونٹ میں نہیں آئیں گے، ایم کیو ایم کارکنان شہر بھر سے نوجوانوں کو ایکسپو سینٹر پہنچائیں گے، اس ایونٹ میں 16 سے 28 سال کی عمرتک کے لوگ ہوں گے۔