حج کے بعد گھومنے میں کیا حرج ہے، کیوں ٹرول کیا جا رہا ہے؟ ندا یاسر

اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز نے حج کے بعد سیاحت کے لیے بیرون ملک جانے پر تنقید کرنے والوں سے سوال کیا ہے کہ فریضہ حج ادا کرنے کے بعد گھومنے میں کیا حرج ہے اور کیا گھومنا غلط کام ہے؟

ندا یاسر اور ان کے شوہر نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کی تھی اور دوران حج انہوں نے مقدس مقامات سے ویڈیوز اور ولاگز بھی شیئر کیے تھے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

اب حج کرنے کے چند ہفتوں بعد وہ چھٹیاں منانے یورپی ملک سوئٹرزلینڈ گئے تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں طعنے دیے کہ وہ حج کے بعد گھومنے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر دونوں میاں اور بیوی نے ویڈیو جاری کی اور ٹرول کرنے والوں سے سوال کیا کہ کیا فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد گھومنا غلط کام ہے؟

عوام پاکستان پارٹی نے کل کے الیکٹرک دفتر کے سامنے علامتی احتجاج کا اعلان کردیا

ندا یاسر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں وہ سوئٹزر لینڈ کے خوبصورت مقام پر شوہر سے سیفلی ویڈیو میں پوچھتی ہیں کہ اگر وہ حج کے بعد گھومنے آئے ہیں تو انہوں نے کیا غلط کام کیا؟

انہوں نے شوہر سے سوال کیا کہ ہم حج کرنے کے بعد خدا کی قدرت اور خدا کی بنائی ہوئی خوبصورتی کو دیکھنے آئے ہیں تو ہم نے کیا غلط کام کیا ہے اور ہمیں کیوں ٹرول کیا جا رہا ہے؟

اس پر یاسر نواز نے اہلیہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ چھوڑ دیں، کہنے والوں کا کام ہی کہنا ہے، وہ خدا کی بنائی ہوئی خوبصورتی دیکھنے آئے ہیں۔

یاسر نواز نے مزید کہا کہ یہ پہاڑ، یہ برف اور یہ آسمان سب کس نے بنایا ہے؟ خدا نے بنایا ہے اور وہ خدا کی بنائی ہوئی خوبصورتی ہی دیکھنے آئے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دونوں میاں اور بیوی خوبصورت نظاروں کو دیکھ کر سبحان اللہ بھی کہتے دکھائی دیے اور اختتام پر خوشگوار موڈ میں ٹرول کرنے والوں کو مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ بھلے انہیں ٹرول کرتے رہیں، کیوں کہ ان کا کام ہی ٹرول کرنا ہے۔

 

 

58 / 100

One thought on “حج کے بعد گھومنے میں کیا حرج ہے، کیوں ٹرول کیا جا رہا ہے؟ ندا یاسر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!