کراچی انتظامیہ کی تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری، مختلف علاقوں میں کارروائیاں

تشکر نیوز: کراچی انتظامیہ کی تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری ہے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی فٹ پاتھوں، سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کریں اور مہم کو جاری رکھیں۔

تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے ضلع میں تجاوزات کے خاتمے کی کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیماڑی، جنید خان، کے مطابق ضلع میں تجاوزات کے خلاف منصوبہ بندی کے ساتھ متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ہارون آباد میں فٹ پاتھ اور سڑکوں سے کیبن شیڈز ہٹائے گئے، جبکہ دوسرے مرحلے میں شیر شاہ پراچہ چوک اسٹیٹ ایونیو پر ہوٹل کے توسیعی حصے، ٹھیلے، کیبن اور شیڈز ہٹائے گئے۔ مہم 27 جولائی تک جاری رہے گی۔

مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، سالانہ شرح 20.09 فیصد تک پہنچ گئی

جیکسن مارکیٹ اور سلطان آباد میں تجاوزات کے خاتمے کی کارروائی میں فٹ پاتھ، گرین بیلٹ، پارکس اور اوپن اسپیسز کو شہریوں کے استعمال کے لیے بحال کردیا گیا۔ ضلع غربی کے ڈپٹی کمشنر علی احمد صدیقی کے مطابق منگھو پیر سب ڈویژن میں زیبو گوٹھ دیہ ہلکانی میں بارہ ایکڑ زمین پر قائم پکا اسٹرکچر ختم کر دیا گیا ہے۔ اورنگی سب ڈویژن میں گرین بیلٹ علی گوٹھ مارکیٹ سے سافٹ تجاوزات، جن میں سلنڈر، ٹھیلے، کیبن اور ٹائیر شامل تھے، ہٹا دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد فضل عباسی کے مطابق یو کے اسکوائر یونیورسٹی سے تھلہ، پتھارہ، کیبن اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، جنہوں نے 350 میٹر جگہ گھیر رکھی تھی۔ گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ اور فٹ پاتھ پر قائم پکوان سینٹر، تخت اور کرسیوں کے ذریعے 500 میٹر جگہ پر قائم تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا۔ فیروزآباد سب ڈویژن میں جونیجو ٹاؤن میں غیر قانونی دکانیں ہٹا دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو کے مطابق لیاری سب ڈویژن میں شاہ ولی اللہ روڈ پر غیر قانونی لکڑی کے بینچ ہٹائے گئے، آرام باغ میں فٹ پاتھ اور سڑک سے سافٹ تجاوزات ہٹائیں اور تین تلوار کے قریب سی اے ایونیو سے ٹھیلے ہٹائے گئے۔ ضلع کورنگی ڈپٹی کمشنر جواد مظفر کے مطابق کورنگی ماڈل کالونی اسسٹنٹ کمشنر نے اے ون ہوٹل شاہراہ فیصل سے سافٹ تجاوزات ہٹائیں۔ ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار سومرو کے مطابق بلاک دس سے بیلے بیکری کے دو کاونٹر ہٹا دیے گئے ہیں، جن کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی۔ چاند مارکیٹ گلبرگ چورنگی اور بلاک سی نارتھ ناظم آباد سے بھی تجاوزات ہٹائی گئیں۔

 

 

رپورٹ کے مطابق یو سی 4 خاموش کالونی ناظم آباد اور گول مارکیٹ ناظم آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام کے مطابق ملیر 15 فلائی اوور، ائرپورٹ سب ڈویژن اور ابراہیم حیدری سب ڈویژن سے بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ ان علاقوں میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر تھی، جو اب بہتر ہو گئی ہے۔ ابراہیم حیدری میں قائد آباد موبائل مارکیٹ اور قائد آباد پل کے نیچے سے بھی تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں

58 / 100

One thought on “کراچی انتظامیہ کی تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری، مختلف علاقوں میں کارروائیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!