تشکر نیوز: خواجہ اجمیر نگری پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بابا موڑ، سیکٹر 2 نارتھ کراچی سے انتہائی مطلوب منشیات فروش، محمد اسد ولد اجمل، کو گرفتار کر لیا۔ جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت کی گئی اس کارروائی میں ملزم کے قبضے سے 510 گرام (آدھا کلو سے زائد) چرس برآمد ہوئی۔
ایف آئی اے اور ڈرگ کنٹرول ٹیم کی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی
ملزم محمد اسد کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 366/2024 کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ملزم اس سے پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے اور اس کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP نے اس کارروائی کی تصدیق کی ہے۔