ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

تشکر نیوز کے مطابق اے ڈی بی حکام نے بتایا کہ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی امداد کےلیےخرچ کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ منصوبے کے لیے رقم کا استعمال ہوگا، منصوبے سےسیلاب متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد ملے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی

حکام کے مطابق ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے کیش امداد فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 5 جون کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی تھی۔

 

 

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر کی رقم حکومت کوانفراسٹرکچر میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد کے لیے فراہم کی جائے گی، فنڈز سے حکومت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی خدمات میں مدد ملے گی۔

62 / 100

One thought on “ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!