حافظ نعیم کا بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ

تشکر نیوز: امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کے بلوں میں عائد کیے گئے ٹیکسز کے خاتمے کا پُرزور مطالبہ کردیا ہے۔ کراچی کے ایک مقامی ہال میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف منعقدہ تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر آج ہم حکومت کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے تو آئندہ حالات اس سے بھی بدتر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر دوست کے نام پر عائد کیے گئے ظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔

حکومت کی آئل کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری

حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں میں شامل تمام ٹیکسز فوری طور پر ختم کیے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے ابتدائی مطالبات پورے نہ ہوئے تو جماعت اسلامی اسلام آباد میں دھرنے دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بات چیت کے ذریعے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پورے ملک میں ہڑتال کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کر سکتی ہے۔

اس موقع پر کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل کی خاموشی آج کی پریشانی کا سبب بنی ہے۔ عتیق میر نے واضح کیا کہ پورے ملک کی تاجر برادری جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کرے گی۔

 

 

61 / 100

One thought on “حافظ نعیم کا بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!