کراچی: پینے کے پانی کی لائنوں میں سیوریج کا پانی فراہم کیا جانے لگا

تشکر نیوز: کراچی میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کارکردگی کا پول کھل گیا اور عزیز آباد کے مکینوں کو پینے کے پانی کی لائنوں میں سیوریج کا پانی فراہم کیا جانے لگا۔

تشکر نیوز کے مطابق عزیز آباد میں کئی ماہ سے پانی کی قلت کے خلاف شکایات اور احتجاج کے بعد پانی کی فراہمی بحال ہوئی تو شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

کراچی: بہادر آباد اور گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات مسمار

تاہم یہ خوشی اس وقت ختم ہوگئی جب نلوں میں صاف پانی کے بجائے سیوریج ملا پانی آنے لگا۔ خواتین نے شکوہ کیا کہ یہ بدبو دار پانی کسی استعمال کے قابل نہیں۔

مکینوں نے بتایا کہ سیوریج ملے گندے پانی کی فراہمی پر واٹر بورڈ میں شکایات درج کروائی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

 

 

سیوریج بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ مسئلے کو جلد حل کرلیا جائے گا۔

62 / 100

One thought on “کراچی: پینے کے پانی کی لائنوں میں سیوریج کا پانی فراہم کیا جانے لگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!