بانی پی ٹی آئی کیخلاف کارکنوں کو اکسانے کے شواہد فراہم نہیں کیےگئے،عدالت

اسلام آباد کی عدالت نے تھانہ آبپارہ میں آزادی مارچ کے تناظر میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد اور دیگر کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری نے ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد کے اسکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

فیصلے کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ وہ دیگر نامعلوم افراد کے ساتھ حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی چوک پر چڑھائی کر رہے تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو روکا گیا تاہم انہوں نے پولیس پر حملہ کردیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

عدالت نے قرار دیا کہ حیرت ہے 50 سے 70 افراد کے حملے سے پولیس کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر قائدین کیخلاف کارکنوں کو اکسانے کے شواہد و نتائج فراہم نہیں کیےگئے۔ شکایت کنندہ اے ایس آئی افتخار احمد کے الزامات کو سچ نہیں مانا جا سکتا۔ ملزمان کی جانب سے دائر بریت کی درخواستیں منظور  کرکے انہیں مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔

 

 

54 / 100

One thought on “بانی پی ٹی آئی کیخلاف کارکنوں کو اکسانے کے شواہد فراہم نہیں کیےگئے،عدالت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!