کراچی: سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر پانی چوروں کے خلاف کارروائی، بلدیہ ٹاؤن میں غیر قانونی تالاب مسمار، مقدمہ درج

تشکر نیوز: سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر ایچ ٹی ایم ڈویژن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن کٹو گوٹھ میں پانی چوروں کے خلاف ایکشن لیا اور پانی چوری کے لیے بنائے گئے تالاب کو مسمار کردیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کا محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں کا دورہ

ایگزیکٹو انجینئر ایچ ٹی ایم مشتاق نے بتایا کہ پانی چور مشتاق عرف پپو کالا اور عامر بلدیا نے 33 انچ کی پانی کی لائن کو پنچر کرکے تالاب میں پانی جمع کیا اور اسے ٹینکرز کے ذریعے مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔ پانی چوری میں ملوث مشتاق عرف پپو کالا اور عامر کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف پہلے بھی متعدد ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔

 

 

سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ پانی چور کتنا بھی باثر یا طاقتور کیوں نہ ہو، اسے کسی صورت نہیں بخشا جائے گا کیونکہ پانی پر صرف شہریوں کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان رینجرز کی مدد سے شہر بھر میں موجود غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور کنکشنز مسمار کیے گئے ہیں اور کراچی کے پانی کو کراچی کی عوام تک پہنچانے کے تحت مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پانی چور مافیا کے خلاف جاری آپریشنز کا دوسرا مرحلہ غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

66 / 100

One thought on “کراچی: سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر پانی چوروں کے خلاف کارروائی، بلدیہ ٹاؤن میں غیر قانونی تالاب مسمار، مقدمہ درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!