پنجاب کے شہر راولپنڈی میں گھریلو جھگڑے پر سفاک شخص نے تیز دھار آلہ سے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا جب کہ حملے میں اہلیہ اور ایک راہ گیر بھی شدید زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق افسوسناک وقوعہ تھانہ آر اے بازار کے علاقے نورانی محلہ میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران سرکاری ملازم عثمان نے تیز دھار آلہ کا استعمال کرتے ہوئے بیوی بچوں پر حملہ کر دیا۔
دورہ آسٹریلیا کیلئے محمد حارث پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر
پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں دو بچیاں 10 سالہ انوش اور 4 سالہ لاریب موقع پر ہی دم توڑ گئیں جب کہ مقتولین کی والدہ بھی شدید زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق حملے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے، اس کو بھی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔