سرجانی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار: ایس ایس پی ویسٹ

تشکر نیوز: ویسٹ، چوکی انچارج خدا کی بستی (سرجانی) نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق۔

پولیس نے سرجانی سیکٹر 36 TCF اسکول کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کیا، حفیظ الرحمٰن بگٹی نے بتایا۔

گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزمان نے دوران انٹروگیشن سرجانی سمیت اطراف کے علاقوں میں راہگیر شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی رقم چھیننے کا اعتراف کیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

 

گرفتار ملزمان میں محمد شایان ولد محمد شاہد اور محمد کاشان ولد محمد خلیل شامل ہیں۔

58 / 100

One thought on “سرجانی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار: ایس ایس پی ویسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!