آئی جی سندھ کی زیر صدارت یوم شہداء پولیس کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

تشکر نیوز: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت 4 اگست کو یوم شہداء پولیس کے انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اس اجلاس میں کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جیز سی ٹی ڈی، ٹی اینڈ ٹی، کرائم اینڈ انویسٹی گیشن، ٹریفک حیدرآباد، اسٹبلشمنٹ، ہیڈکواٹرز، انویسٹیگیشنز، ٹریفک کراچی، زونل ڈی آئی جیز سمیت کراچی کے دیگر پولیس افسران بالمشافہ جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

عمران خان اور بشری بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطل ، بری کرنے کا حکم

اجلاس میں زونل اور ڈویژنل ڈی آئی جیز نے سال 2022، 2023 اور 2024 میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں و افسران کے کیسز پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سال 2022 اور 2023 میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور افسران کے کیسز تقریباً حل کیے جا چکے ہیں، جبکہ 2024 میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے کیسز پر تفتیش جاری ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت دی کہ شہیدوں کے زیر تفتیش کیسز پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے اور ان کیسز میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں اور پیش رفت اطمینان بخش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہیدوں کے کیسز میں نامزد عدم گرفتار ملزمان کے خلاف غیر معمولی اقدامات کیے جائیں اور پولیس کلنگز میں ملوث ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر کے ان کی بھرپور تشہیر کی جائے۔

 

 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا، "شہیدوں کا لہو ہر گز رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ ہمیں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنانا ہوگا۔”

70 / 100

One thought on “آئی جی سندھ کی زیر صدارت یوم شہداء پولیس کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!