ویسٹ انڈیز اورانگلینڈ کے درمیان چوتھاٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 20 دسمبرکو کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک

ٹرینیڈاڈ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 20 دسمبر کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا۔

میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 10 رنز سے ہرایا تھا تاہم برطانوی ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں کم بیک کرتے ہوئے ویسٹ انڈین ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی

اس سے قبل میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی مینز کرکٹ ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 20 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔پانچ ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈین ٹیم کو رومین پائول لیڈ کریں گے جبکہ برطانوی ٹیم کو جوز بٹلر لیڈ کریں گے۔\932

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!