واٹر کارپوریشن کے کرپٹ افسر فہد صدیقی کی وجہ سے حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی "کھیل” بن گئی

تشکر نیوز:  حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی تیسری بار 10 گھنٹے کے بعد بحال ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کیبل فالٹ کی وجہ سے 10 گھنٹے تک بند رہی، جس کے باعث کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، واٹر کارپوریشن کے کرپٹ افسر فہد صدیقی کی ناتجربہ کار الیکٹریکل ٹیم اپنی نااہلی کا ملبہ کراچی الیکٹرک کے عملے پر ڈال رہی ہے۔

گلستان جوہر میں غیر قانونی تعمیرات جاری، ایس بی سی اے کی خاموشی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر دو یا تین دن بعد کیبل فالٹ پیدا کیا جاتا ہے اور حب کینال سے آنے والے پانی کو بجلی بند کر کے ٹینکر مافیا کو فروخت کیا جاتا ہے۔ کیبل فالٹ کی وجہ سے حب فلٹر پلانٹ کی پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے، جہاں نہر سے آنے والے پانی کی فلٹریشن اور کلورین کی جاتی ہے۔ الیکٹرک ٹرالی اور کیبل فالٹ کی بار بار خرابی کی وجہ سے حب فلٹر پلانٹ بلا وجہ بند ہو جاتا ہے، جس سے کراچی کے شہریوں کو صاف پانی نہیں ملتا۔

 

 

 

شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام اس معاملے کی تحقیقات کریں اور فہد صدیقی کو برطرف کریں۔

67 / 100

One thought on “واٹر کارپوریشن کے کرپٹ افسر فہد صدیقی کی وجہ سے حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی "کھیل” بن گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!