کیماڑی میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں: منشیات فروش اور گٹکا سپلائر گرفتار

تشکر نیوز: ضلع کیماڑی کے تھانہ جیکسن پولیس نے دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش اور گٹکا سپلائر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق، پہلی کارروائی میں خفیہ اطلاع پر زاکر حسین نامی منشیات فروش کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 1910 گرام چرس برآمد کی گئی۔

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزم گرفتار

دوسری کارروائی میں مطلوب گٹکا سپلائر محمد اکبر کو بھاری مقدار میں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 1000 عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوئیں۔

 

 

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن انسپکٹر محمد اسحاق نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

54 / 100

One thought on “کیماڑی میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں: منشیات فروش اور گٹکا سپلائر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!